0

’ باکس آفس پر دھُرندھر‘ نے مچائی دھوم، کمائی 350 کروڑ سے متجاوز

ممبئی، 15 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم ’دھُرندھر‘ نے ہندوستانی بازار میں 350 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ ’دھُرندھر‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رام پال نے بھی اہم رول ادا کیے ہیں۔ یہ ایک ہائی آکٹین ایکشن تھرلر ہے جس کی تحریر اور ہدایت کاری آدتیہ دھر نے کی ہے، جبکہ اس کے فلمساز جیوتی دیش پانڈے اور لوکیش دھر نے ہیں۔
جیو اسٹوڈیوز کی پیشکش، بی62 اسٹوڈیوز کے پروڈکشن اور سارے گاما کے اشتراک سے بنی فلم ’دھُرندھر‘ ہندوستان میں تقریباً 5,000 اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے۔ فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے شاندار ردِعمل مل رہا ہے۔
سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق ’دھُرندھر‘ نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی بازار میں 207.25 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی تھی۔ دوسرے ہفتے میں بھی فلم باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے آٹھویں دن 32.5 کروڑ روپے اور نویں دن 53 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
سیکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم ’دھُرندھر‘ نے دسویں دن 59 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس طرح فلم نے ہندوستانی مارکیٹ میں محض دس دنوں میں 350 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں