0

بڈگام میں 4 کلو سے زیادہ چرس جیسا مواد بر آمد، 3 گرفتار: پولیس

سری نگر، 17 جنوری (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 کلو سے زیادہ چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک ٹیم نے بٹہ پورہ کراسنگ پر ناکے کے دوران ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا جس نے ایک نائلون بیگ اٹھا رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 2 کلو 100 گرام پسا ہوا چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت روف احمد حجام ولد محمد رمضان حجام ساکن بٹہ پورہ کانہامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 5/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس پوسٹ ہرد پنزو کی ایک ٹیم نے بونہ زانی گام علاقے میں ناکے کے دوران نائیلون بیگ اٹھائے دو مشتبہ افراد کو دھر لیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 2 کلو 185 پسا ہوا چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت عرفان احمد میر ولد محمد یوسف میر اور اویس احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنان ہر دل اتنہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 11/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں