0

جموں و کشمیر اسمبلی سیشن 27 مارچ سے

جموں، 20 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر اسمبلی کے نو روزہ سیشن کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ سے شروع ہو کر 4 اپریل کو ختم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، اپوزیشن لیڈر سنیل شرما اور بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے کئی سینیئر لیڈر انتخابی ذمہ داریوں کی وجہ سے اس سیشن میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ مسٹر شرما کو آسام اسمبلی انتخابات کے لیے شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر لیڈروں کی ڈیوٹیاں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں 9 اپریل کو پولنگ ہونی ہے، جبکہ تمل ناڈو میں 23 اپریل اور مغربی بنگال میں دو مرحلوں (23 اور 29 اپریل) میں انتخابات ہوں گے۔ تمام ریاستوں کے انتخابی نتائج 4 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔
سنیل شرما کی غیر موجودگی میں، جموں و کشمیر بی جے پی کی جانب سے اسمبلی سیشن کے دوسرے حصے کے دوران اپوزیشن لیڈر کے طور پر کام کرنے کے لیے ایک متبادل لیڈر کو نامزد کیے جانے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں