0

جموں و کشمیر پولیس نے بڈگام میں دہشت گرد ہینڈلر کی جائیداد قرق کرکی

سری نگر،8اکتوبر(یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس نے بڈگام کے داسان، بیروہ میں واقع 3 کنال 19 مرلہ جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے الزام میں قرق کردی ہے۔ یہ کارروائی دہشت گرد نیٹ ورک، ان کے معاونین اور ہینڈلرز کے خلاف جاری سخت اقدامات کا حصہ ہے۔
قرق کی گئی جائیداد فیاض احمد المعروف گڈا کی ملکیت تھی، جو پاکستان فرار ہو چکا ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ اس جائیداد کو کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم جائیداد کو بیچنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ حاصل شدہ رقم دہشت گرد سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کی جا سکے۔
پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ یو اے پی اے کی دفعہ 25 کے تحت مناسب اجازت حاصل کی اور جائیداد کو رسمی طور پر قرق کیا گیا۔
اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ ہینڈلر اس وقت پاکستان میں مقیم ہے اور سرحد پار سے ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردانہ نیٹ ورکس اور ان کے معاونین کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ وادی میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں