کئی غیر فعال،مالی و انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے احیائی منصوبوں پر غور// حکومت
سرینگر//22فروری/ جموں و کشمیر میں قائم 44 نیم خودمختار ادارے (پی ایس یوز) میں سے 24 ادارے خسارے میں چل رہے ہیں جبکہ کئی دیگر غیر فعال یا غیر مو ¿ثر حالت میں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی بحالی اور ان کی مالی و انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے متعلقہ محکمے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق 10 سرکاری ادارے اس وقت منافع بخش ہیں جن میں جموں و کشمیر بینک، جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر میڈیکل سپلائیز کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر ویمنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر بینک فنانشل سروسز، جموں و کشمیر پولیس ہاو ¿سنگ کارپوریشن، چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹڈ، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور جموں و کشمیر ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ شامل ہیں۔یو این ایس کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی فہرست میں جموں و کشمیر انڈسٹریز لمیٹڈ، جموں و کشمیر ایس سی، ایس ٹی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن، جموں و کشمیر ہارٹیکلچرل پروڈیوس مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن، جموں و کشمیر پاور کارپوریشن لمیٹڈ (ٹریڈنگ)، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر ہینڈی کرافٹس سیلز اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ، سرینگر ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر ای ڈی آئی فاو ¿نڈیشن، جموں و کشمیر اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر سِڈکو لمیٹڈ، جموں ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ، جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ، جموں و کشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ، جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ، سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ اور جموں و کشمیر منرلز لمیٹڈ شامل ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق دو قانونی کارپوریشنوں جموں و کشمیر و لداخ فنانس کارپوریشن اور جموں و کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن — بھی مالی خسارے کا سامنا کر رہی ہیں۔یو این ایس کے مطابق اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جموں و کشمیر ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس آر ایم ایس او لمیٹڈ، تاوی اسکوٹرز لمیٹڈ، ہمالین وول کومبرز لمیٹڈ، جموں و کشمیر آئی ٹی انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ اور انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر جموں و کشمیر کو غیر فعال قرار دیا گیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر ایسٹ ری کنسٹرکشن لمیٹڈ ایک غیر مو ¿ثر (ڈورمنٹ) ادارہ ہے۔حکام کے مطابق خسارے میں چلنے والے اور بیمار اداروں کی بحالی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، افرادی قوت کی تنظیم نو اور مالی نظم و ضبط کے اقدامات زیر غور ہیں تاکہ ان کی عملی اور مالی کارکردگی کو مستحکم بنایا جا سکے اور عوامی وسائل کے مو ¿ثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
