0

حکومت بجلی کو کفایتی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 2 جنوری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے بجلی کو سستا رکھنے سلسلہ جاری رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025- 26 کے لئے جموں وکشمیر میں بجلی کے عمومی نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘حکومت بجلی کو قابل استطاعت رکھ کر لوگوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘مالی سال 2025 5- 26 کے لئے جموں و کشمیر میں بجلی کے عمومی نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ ٹائم آف ڈے (ٹی او ڈی) ٹیرف بھی بدستور بر قرار رہے گا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں