0

دہلی میں کار دھماکے کے بعد مودی نے وزیرِ داخلہ سے کی بات

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی شام دہلی میں کار دھماکے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم مودی نے وزیرِ داخلہ امت شاہ سے فون پر گفتگو کر کے پورے معاملے کی تفصیلات حاصل کیں۔
دھماکے کے بعد وزیرِ داخلہ خود صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا کے علاوہ خفیہ ایجنسیوں اور این آئی اے کے سربراہوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔
لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے باہر گیٹ نمبر ایک کے نزدیک ایک کار میں دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں موجود کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور کم از کم 24 زخمی ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں