جموں،3دسمبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں بدھ کی صبح سویرے پیش آنے والے ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جموں سے راجوری جارہی ایک سوئفٹ کار چنگس کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی میں سوار دو مسافر موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے۔
مہلوکین کی شناخت نائیک سنگھ ولد پورن سنگھ اور محمد یعقوب ولد محمد فضل ساکن سرنکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
0
