0

سال 2025: بڈگام پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 3.69 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کیں

سری نگر، 31 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے سال 2025 کے دوران وسطی ضلع بڈگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 3.69 کروڑ روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں جن میں 8 رہائشی مکان، 6 کنال 1 مرلہ اراضی اور 3 گاڑیاں شامل ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس نے سال 2025 کے دوران ضلع میں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 3.69 کروڑ روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں جن میں 8 رہائشی مکان،، 2 شاپنگ کمپلیکس، 6 کنال 1 مرلہ اراضی اور 3 گاڑیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اثاثے منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے حاصل کی گئی آمدنی سے حاصل کے گئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ سال 2025 کے دوران بڈگام پولیس نے 83 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن میں سے 15 کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا جبکہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 58 مقدمے درج کئے گئے۔
بیان کے مطابق سال 2025 میں تقریباً 2.57 کروڑ روپیے مالیت کی ممنوعہ منشیات جس میں چرس، گانجا، بھوسہ، پوست کا بھوسہ اور ہیروئن شامل ہے، ضبط کی گئیں اس کے علاوہ این ڈی پی ایس کے مقدمات میں 3 ملزموں کو سزا سنائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں خصوصی کارروائیوں کے دوران 46 کنال اراضی پر غیر قانونی پوست اور بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بڈگام پولیس نے سال 2025 کے دوران این ڈی پی ایس کے تحت درج 34 مقدموں میں ضبط کی گئی 1 کروڑ روپیے مارکیٹ ویلیو کی 210 کلو گرام اور 718 گرام منشیاتی اشیا کو تلف کر دیا۔
یہ ممنوعہ مواد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 52 – اے کے تحت سخت قانونی تقاضوں کے مطابق کشمیر ہیلتھ کیئر سسٹم بایو میڈیکل ویسٹ یونٹ، آئی جی سی لاسی پورہ پلوامہ میں تلف کیا گیا جس سے تمام مقررہ قانونی اور ماحولیاتی ضوابط کی مکمل پاسداری کو یققینی بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں