0

سرینگر میںلیفٹننٹ گورنر کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد

پولیس وسول انتظامیہ کوامن وسکون برقرار رکھنے کی تاکیدی ہدایت
سرینگر//3مارچ / لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون، سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جان بحق ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی کے دفتر نے کہا کہ گہرائی سے بات چیت میں لیفٹیننٹ جنرل پرتک شرما، جی او سی،ان ۔سی شمالی کمان نے شرکت کی۔ ڈی جی پی جموں وکشمیر نلین پربھات،،لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو، جی او سی 15 کور اور میجر جنرل بلبیر سنگھ، ایم جی جی ایس، شمالی کماننے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔اس میں کہا گیا کہ میٹنگ میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں کو سخت چوکس رہنے اور جموں و کشمیر میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔منوج سنہا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ پولیس کنٹرول روم، کشمیر میں پولیس اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ افسران کو سخت چوکس رہنے اور عوامی امن و سکون کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے لوگوں اور کمیونٹی رہنماو ¿ں سے ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔انہون نے کہاکہ ”میں شہریوں اور کمیونٹی رہنماو ¿ں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور معاشرے میں امن اور خیر سگالی کی فضا میں اپنا حصہ ڈالیں۔ امن کا تحفظ اور معاشرے کی ترقی کو برقرار رکھنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جو ہم میں سے ہر ایک پر یکساں طور پر عائد ہوتی ہے ۔منوج سنہا نے دن کے اوائل میں یہاں اعلیٰ سیکورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر میں موجودہ سیکورٹی کے حالات پر گہرائی سے بات چیت کی۔ یہ اجلاس امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے خلاف کشمیر اور جموں خطے کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے تناظر میں منعقد کیا گیا تھا۔میٹنگ میں نلین پربھات، ڈی جی پی جموں و کشمیر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں