0

سوپور میں چوری کے دو معاملے حل، 4 ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد: پولیس

سری نگر، 4 اکتوبر (یو این آئی) سماجی جرائم کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں چوری کے دو الگ الگ معاملوں کو حل کرکے چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور مال مسروقہ کو بھی بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے چوری کے دو مقدمات کو انتہائی کم وقت میں حل کرتے ہوئے چار ملزموں کو گرفتار کیا اور چوری شدہ املاک کو بھی بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن بومئی میں درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر61/2025 میں مدثر احمد گنائی ولد فاروق احمد گنائی ساکن تجر شریف، دانش شفیع ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکن مہاراج پورہ سوپور اور طارق احمد شاہ ولد عبدالرشید شاہ ساکن مہاراج پورہ سوپور کو ٹرانسفارمر اور سائیکل چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن سوپور میں درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر214/2025 میں ملزم سمیر احمد شاہ عرف چھوٹا اںٹا ولد محمد یوسف شاہ ساکن نہار پورہ سوپور کو لوہے کے سامان کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں چوری شدہ املاک کو بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں