سری نگر، 25 اکتوبر (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن امام صاحب کی ایک ٹیم نے ہلائو ہنڈو کراسنگ پر ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس جیسے مواد کی 9 چھڑیاں جن کا کل وزن تقریباً 328 گرام تھا، بر آمد کیں جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت عبدالمجید چوپان ساکن فرسداب چرار شریف بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن امام صاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر33/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون فراہم کریں۔
0
