0

صبح اور شام کے وقت بجلی پرسرچارج عائد کرنے کی تجویز بلا جواز: الطاف بخاری

سری نگر، 21 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کی جانب سے صبح اور شام کے وقت استعمال ہونے والی بجلی پر 20 فیصد سرچارج عائد کرنے کی تجویز کو موجودہ معاشی صورتحال میں بلاجواز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر آبادی سیاحت اور باغبانی پر منحصر ہے اور ان دونوں شعبوں کو اس سال بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے پیک اوقات کے دوران بجلی کے نرخوں پر 20 فیصد سرچارج عائد کرنے کی تجویز ان لوگوں کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے جو پہلے ہی معاشی بحران سے بچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں’۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری زیادہ تر آبادی سیاحت اور باغبانی پر منحصر ہے اور ان دونوں شعبوں کو اس سال بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
مسٹر بخاری نے کہا: ‘ دیگر کاروبار بھی زوال کا شکار ہیں۔ ایسے وقت میں، صبح اور شام کے لیے بجلی کے چارجز میں اضافہ جب کہ کنبےٹھٹھرتی سردی میں سب سے زیادہ بجلی پر انحصار کرتے ہیں،کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا’۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ایسے سخت اقدام کو نافذ کرنے کا سوچنے سے پہلے لوگوں کی معاشی مشکلات پر غور کرے۔
انہوں حکام سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں پر رحم کریں جو پہلے تکلیف میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں