0

ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر سنیچر کو ہوگی

ممبئی، 18 مارچ ( یواین آئی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی، جامع مسجد ممبئی اور سنی جمعیتہ العلماء چاند کمیٹی نے اپنے الگ الگ اعلانات میں بتایا ہے کہ ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ مزید برآں ملک کے دیگر حصوں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی مستند اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اعلانات کے مطابق، اس صورتحال کے پیشِ نظر مورخہ 21 مارچ 2026ء، بروز سنیچر، یکم شوال المکرم 1447ھ قرار پائی ہے۔ اس طرح عیدالفطر سنیچر کے روز منائی جائے گی۔
کمیٹیوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کے مطابق عیدالفطر کی تیاری کریں اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ اس مقدس تہوار کو منائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں