0

ملک سال 2025 کی بہت سی حصولیابیوں کو یاد رکھے گا: مودی

نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سال 2025 میں ملک نے کئی شعبوں میں شاندار پیش رفت کی ہے اور بہت سے قابل ذکر کارنامے انجام دیے ہیں، جن کے لیے یہ سال یاد رکھا جائے گا۔
اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام “من کی بات” کے 129ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ 2025 نے بہت سی حصولیابیاں دی ہیں، جس کی وجہ سے ہندوستان نے پوری دنیا پر ایک غیر معمولی اور مضبوط نشان چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے آپریشن سندورنے پوری دنیا پر ایک خصوصی چھاپ چھوڑی ہےاور ہندستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ پر بھی ایسا ہی جذبہ دیکھنے کو ملا اور اس کے نتیجے میں ہم وطنوں نے اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح سے کھیلوں میں ہماری کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئن شپ جیتی، ہندوستان کی بیٹیوں نے کرکٹ ورلڈ کپ جیتا، سائنس اور خلائی شعبے میں بھی ہندوستان نے ایک لمبی چھلانگ لگائی۔ 2025 میں پریاگ راج مہاکمبھ نے پوری دنیا کو حیران کردیا اور سال کے آخر میں ایودھیا میں ہونے والے ایونٹ نے ہر ہندوستانی کو فخر سے بھر دیا۔ اس سال ہندوستان نے دنیا کو اور زیادہ اعتماد دیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ 2026 میں ہم نئی قراردادوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے کیونکہ ہماری اختراع، نئی ٹیکنالوجی اور کچھ نیا کرنے کا جنون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے نوجوانوں کا تجسس تیزی سے بڑھ رہا ہے اور جدت طرازی کا جذبہ ان کی زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں