0

منوج سنہا اور عمر عبداللہ نے لوگوں کو دی کرسمس مبارکباد

سری نگر، 25 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
منوج سنہا نے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘میں کرسمس کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں حضرت مسیحؑ کی محبت، ہمدردی اور درگذر کی تعلیمات کو اپنائیں’۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ‘کرسمس ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دے اور یہ سب کے لئے امن، خوشحالی اور مسرت لے کر آئے’۔
عمر عبداللہ نے بھی اس پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘وزیر اعلیٰ نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس تہوار کو امن، محبت اور ہمدردی کی علامت قرار دیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہم آہنگی اور باہمی احترام کی مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں امن، خوشحالی اور خوشی لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں