0

وزیرِ اعظم نے شہریوں سے جمہوریت کو مضبوط کرنے کی اپیل کی، الیکشن کمیشن کے کردار کی تعریف کی

نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) وزیرِاعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز شہریوں سے جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت صرف اداروں پر نہیں بلکہ ووٹروں کی شعوری شمولیت پر بھی قائم رہتی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں ہندوستان کی جمہوری اقدار میں اعتماد کی اہمیت اور ووٹ کے حق کے ساتھ آنے والی ذمہ داری پر زور دیا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ دن ہندوستان کی جمہوری اخلاقیات کی یاد دلاتا ہے ۔
وزیرِ اعظم مودی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس نے ملک کے انتخابی نظام کی حفاظت اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات میں اس ادارے کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعسظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے وابستہ تمام افراد کو ہمارے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے لیے میری طرف سے مبارکباد۔”
ووٹروں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ووٹر ہونا صرف قانونی حق نہیں بلکہ ایک اہم فرض بھی ہے جو ہر شہری کو ہندستان کے مستقبل کی تشکیل میں آواز دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جمہوری اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے انتخابات اور دیگر جمہوری سرگرمیوں میں مسلسل حصہ لیں۔ وزیرِ اعظم مودی نے کہا:“آئیے ہم جمہوریت کے جذبے کو اعزاز دیں اور جمہوری عمل میں ہمیشہ حصہ لے کر وکست بھارت کی بنیادوں کو مضبوط کریں۔”
ہندوستان جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ، بلدیاتی اداروں سے لے کر پارلیمنٹ تک متعدد سطحوں پر انتخابات کا انعقاد کرتا ہے ، جس میں الیکشن کمیشن ساکھ اور عوام کے اعتماد کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے ۔ وزیر اعظم کا پیغام جمہوری حکمرانی اور قومی ترقی کی بنیاد کے طور پر شہریوں کی شرکت پر حکومت کے زور کا اعادہ کرتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں