0

ٹاپ 10 میں سے آٹھ کمپنیوں کی مارکیٹ سرمایہ کاری میں 2,81,582 کروڑ روپے کی کمی

ممبئی، 8 مارچ (یو این آئی) شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی بڑی گراوٹ کے درمیان بی ایس ای کی ٹاپ 10 میں شامل آٹھ کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن (ایم کیپ) میں 2,81,582 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو کمپنیوں کی قدر میں 18,209 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

سرکاری شعبے کے قرض دہندہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں سب سے زیادہ 53,953 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ نجی شعبے کے آئی سی آئی سی آئی بینک کو 46,937 کروڑ روپے اور ایچ ڈی ایف سی بینک کو 46,552 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کمپنی ایل اینڈ ٹی کی ایم کیپ میں 45,629 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ نان بینکنگ کمپنی بجاج فائننس کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 28,935 کروڑ روپے اور آئی ٹی کمپنی ٹی سی ایس کا 28,492 کروڑ روپے کم ہوا۔

ایف ایم سی جی کمپنی ہندوستان یونی لیور کے ایم کیپ میں 26,351 کروڑ روپے اور بھارتی ایئرٹیل کے ایم کیپ میں 4,732.75 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب، مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ریلائنس انڈسٹریز کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 14,750 کروڑ روپے اور آئی ٹی کمپنی انفوسیس کے ایم کیپ میں 3,459 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے لحاظ سے 19,01,583 کروڑ روپے کے ساتھ ریلائنس انڈسٹریز پہلے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد ایچ ڈی ایف سی بینک کا ایم کیپ13,19,107 کروڑ روپے اور بھارتی ایئرٹیل کا 10,67,121 کروڑ روپے درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں