0

چین میں 24 گھنٹوں میں ایک سال جتنی بارش ، باوڈنگ میں تباہی

بیجنگ ، 26 جولائی (یو این آئی) چین کے شہر باوڈنگ میں ایک دن کی بارش نے سال بھر کا ریکارڈ توڑ دیا، ایک گھنٹے میں 448 ملی میٹر بارش برسی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی علاقے شدید طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آگئے ، سمندری طوفان نے صوبے ہیبی کے شہر باوڈنگ میں تباہی مچادی۔
ایک گھنٹے میں چار سو اڑتالیس ملی میٹر بارش برسی، جس کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، پُلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا، سیلابی ریلے راستے میں آنے والی ہر شہہ بہا لے گئے۔
ژوژو شہر میں رات بھر 190 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، صوبہ یوننان مین لینڈ سلائیڈنگ کی وڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئی۔
متاثرہ علاقوں سے انیس ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے، محکمہ موسمیات نے بیجنگ کے سولہ اضلاع میں سیلاب کی و ارننگ جاری کر دی۔۔۔اگلے ہفتے مسافر ٹرینیں بھی بند رہیں گی۔
اب تک کسی جانی نقصان یا لاپتہ افراد کی اطلاع نہیں دی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ یہ بارش گزشتہ برس آنے والے شدید طوفان جیسی تھی، جس نے دارالحکومت بیجنگ میں 140 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ بارش برسائی تھی۔
ماہرین کے مطابق شمالی چین میں گزشتہ چند برسوں کے دوران بارشوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا تعلق عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال گنجان آباد شہری علاقوں کو سیلاب کے خطرے سے دوچار کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں