جموں کشمیر کے نامور دانشور، مصنف اور شاعراور براڈکاسٹر ڈاکٹر ستیش ومل کی ہندی شاعری کا مجموعہ ”ہندورا“ آج لوک بھون میں لیفٹنٹ گورنر جناب منوج سنہا نے ایک تقریب کے دوران اجراء کیا۔ڈاکٹر ستیش ومل کشمیری اور اردو میں بھی شاعری کرتے ہیں اور اس سے پہلے ان کی بتیس کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔وہ اسلام اورشیوازم کے بارے میں وسیع علم رکھتے ہیں۔ کشمیر کی ثقافت اور تہذیب پر ان کی گہری دست رست ہے۔ ریشی دور اور صوفی دور پر بھی انہوں نے کتابیں لکھی ہیں جو مقبول ہوئی ہیں۔چنانچہ کم عمری میں ہی انہوں نے ہر علمی، مذہبی اور ثقافتی طبقے میں بے پناہر دلعزیزی حاصل کی ہے۔ہندورا ان کا تیرہواں شاعری مجموعہ ہے۔کتاب کے اجراء کے موقعے پر ایل جی جناب منوج سنہا نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ادبی اور ثقافتی خدمات کو سراہا اور انہیں ادبی اور علمی دنیا کا درخشاں ستارہ قرار دیا۔
0
