جموں،06دسمبر(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے سرتھل علاقے میں ہفتہ کے روز پیش آنے والے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی نمبر کی ایک شیورلیٹ کار رجسٹریشن نمبر ڈی ایل5سی ای-5634) دربشالہ کی جانب رواں تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ ایک شدید زخمی کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت رنجیت سنگھ ولد مرحوم پورن چند، سمراں ٹھاکر دختر اوم پرکاش، چھ ماہ کی آشو دختر رنجیت سنگھ، اور جیوٹی دیوی زوجہ رنجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر قانونی کارروائی شروع کی، جبکہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
0
