0

کشمیر: اگلے 10 دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان، 29 ستمبر سے درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ متوقع

سری نگر، 26 ستمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے اگلے 10 دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور دوسرے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 27 سے 30 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر تک بھی موسم کی کم وبیش یہی صورتحال رہ سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 6 سے 8 اکتوبر تک جموں و کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 29 ستمبر سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کٹائی اور دوسرے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں جمعرات کی شام کو تیز ہوائوں کے بعد جمعہ کو صبح سے موسم خشک رہا اور دھوپ بھی چھائی رہی اور اس دوران دیہی علاقوں میں کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور دوسرے کاموں میں مصروف عمل دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں