0

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

سری نگر، 18 جنوری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے اور اس دوران 23 اور 24 جنوری کو بعض پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔
محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق کچھ علاقوں میں تین ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور کہیں کہیں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خطرات ہیں۔
ایک ترجمان نے 30 جنوری تک موسم سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 19 اور 20 جنوری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 جنوری کو بھی موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 22 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک موسم عام طور پر ابر آلودہ رہ سدکتا ہے اور اس دوران وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 23 اور 24 جنوری کو جنوبی کشمیر، چناب وادی اور پیر پنچال رینج کے اضلاع میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 اور 27 جنوری کو بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 20 سے 30 جنوری تک موسم جزوی سے عام طور پر ابر آلودہ رہ سکتا ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ کچھ علاقوں میں تین ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور کہیں کہیں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خطرات ہیں۔
مسافروں سے کہا گیا کہ وہ 23 اور 24 جنوری کو ٹریفک محکمہ اور انتظامیہ کی طرف سے جاری مشوروں کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران زراعت کاری سے متعلق کام معطل رکھیں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں چل رہا ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں