سری نگر،6اکتوبر(یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مسلسل مہم کے تحت کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 85/2024 کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم چیگی بڈونی ساکنہ کوریگام، تحصیل قاضی گنڈ، کئی منشیات اسمگلنگ کے معاملات میں ملوث ہے اور اس کی آمدنی کا کوئی جائز ذریعہ نہیں ہے۔
تحقیقات میں مزید سامنے آیا کہ ملزم نے منشیات فروشی سے حاصل رقم سے ایک رہائشی مکان غیر قانونی طور پر خریدا ہے جو سروے نمبر 797 کے تحت درج ہے اور جس کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس پر پولیس تھانہ قاضی گنڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مکان کو ضبط کرلیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جموں و کشمیر پولیس ضلع سے منشیات کی جڑیں اکھاڑ پھینکنے اور نارکو فنانسنگ کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشی یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فراہم کریں۔ ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ فراہم کی جانے والی تمام معلومات کو صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
0
