0

کپوارہ میں ایل او سی پر 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ بر آمد: فوج

سری نگر، 14 اکتوبر (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک ممنکہ کوشش کو ناکام بناکر 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و دیگر ساز و سامان بر آمد کیا گیا اور علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
فوج کی چنار کور نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ’در اندازی کی ممکنہ کوشش کے بارے میں جموں وکشمیر کی طرف سے مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ اور ذرائع اور ایجنسیوں کی طرف سے تصدیق کی بنیاد پر کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا ’مستعد جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی اور اس کو چلینج کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی‘۔
ان کا کہنا ہے کہ جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ بڑی مقدار میں اسلحہ و دیگر ساز و سامان بر آمد کیا گیا اور علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں