0

گاندر بل میں دو قمار باز گرفتار، دائو کی رقم اور تاش کے پتے ضبط: پولیس

سری نگر، 8 فروری (یو این آئی) سماجی برائیوں کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے قمار بازی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور دائو پر لگی رقم اور تاش کے پتوں کو ضبط کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ گاندر پولیس نے پولیس پوسٹ شادی پورہ کے دائرہ اختیار میں واقع نرائن باغ میں قمار بازی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت بلال احمد ملک ولد محمد اسماعیل ملک ساکن گاموارہ واکورہ اور منظور احمد خان ولد جلال الدین خان ساکن نرائن باغ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران موقع سے 3 ہزار 3 سو 70 روپیوں کی دائو پر لگی رقم اور تاش کے پتوں کا ایک پاکیٹ بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گاندر بل میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر19/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گاندربل پولیس عوامی نظم ونسق بر قرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں