0

گاندربل پولیس نے بنگلور اور مہاراشٹرا سے 13 برسوں سے مفرور 2 ملزموں کو گرفتار کیا

سری نگر، 30 اکتوبر (یو این آئی) مفرور ملزموں کے خلاف خصوصی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے 13 برسوں سے مفرور دو ملزموں کو بنگلور اور مہاراشٹرا سے گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کی ہدایت پر گاندربل پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے مسلسل اور محنت طلب کوششوں کے بعد 13 برسوں سے مفرور دو ملزموں کو بنگلور اور مہارشٹرہ سے گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کے خلاف آر پی سی کے دفعات 392،511 اور 34 کے تحت ایف آئی آر نمبر34/2013 اور آر پی سی دفعات کے366، 109 کے تحت ایف آئی آر نمبر17/2013 درج تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف اب تحت قانون کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کامیاب آپریشن گاندربل پولیس کے عزم اور لگن کو ظاہر کرتا ہے کہ جرم کی کوئی معیاد نہیں ہوتی اور کوئی بھی مجرم قانون کی پہنچ سے باہر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس انصاف، امن اور عوامی تحفظ کے مفاد میں تمام مجرموں اور مفرور افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں