سری نگر، 24 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی ایک عدالت نے پوکسو معاملے میں قصوروار قرار دیے گئے ایک شخص کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ معاملہ 2021 میں ہندواڑہ کے کرالگنڈ تھانہ علاقے میں درج کیا گیا تھا۔ کپواڑہ کے پرنسپل ضلع و سیشن عدالت نے ملزم ارشاد احمد میر کو پوکسو ایکٹ کی دفعہ 4(2) کے تحت 20 سال قید اور 50,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اس کے علاوہ عدالت نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 363 کے تحت تین سال قید اور 10,000 روپے جرمانے کی سزا بھی دی۔ دونوں سزائیں بیک وقت چلیں گی۔
یہ معاملہ سال 2021 میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ سزا ہندواڑہ پولیس کی سنجیدہ تفتیش اور پیشہ ورانہ کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے متاثرہ لڑکی کو انصاف ملا۔
پولیس نے کمزور طبقات، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
0
