0

ہندوستانی ترقی کی داستان مزدور قوانین اور تجارتی معاہدوں سے بازارکی اصلاحات و اعتماد پر مبنی: مودی

نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی کی داستان مزدور قوانین اور تجارتی معاہدوں سے لوجسٹکس، توانائی، بازار کی اصلاحات، اعتماد، استحکام اور طویل مدتی اعتماد جیسی اقدار پر مبنی ہے۔
مسٹر مودی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر مبنی ‘ریفارم ایکسپریس 2025’ نامی مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس مضمون میں حکومت کے ان تمام کاموں کو اجاگر کیا گیا ہے جن کے ذریعے مسلسل رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے وسیع اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی داستان مزدور قوانین اور تجارتی معاہدوں سے لوجسٹکس، توانائی اور بازار کی اصلاحات تک استحکام اور طویل مدتی اعتماد پر مبنی ہے۔
مسٹر مودی نے مسٹر پوری کے مضمون پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ‘ریفارم ایکسپریس 2025’ پر اپنے مضمون میں حکومت کے اُن مجموعی اقدامات کا ذکر کیا ہے، جو ہفتہ بہ ہفتہ رکاوٹوں کو دور کرتے رہے ہیں۔ ہندوستان کی ترقی کی داستان مزدور قوانین اور تجارتی معاہدوں سے لے کر لوجسٹکس، توانائی اور بازارکی اصلاحات تک، بھروسہ مندی، استحکام اور طویل مدتی اعتماد پر مبنی ہے۔”
مسٹر پوری نے یہ مضمون سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومت کا پُرسکون انداز میں مسلسل عمل، ہفتہ بہ ہفتہ رکاوٹوں کو دور کرنا، یہی وہ اجتماعی کوشش ہے جسے میں ‘ریفارم ایکسپریس 2025’ کہتا ہوں۔”
ایک غیر یقینی دنیا میں جہاں سیاسی ہلچل معمول بن چکی ہے وہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی مستحکم قیادت خاص طور پر نمایاں نظر آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں