0

ہیلمٹ پر فلسطینی لوگو لگانے پر کشمیری کرکٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز

جموں، 2 جنوری (یو این آئی) جموں پولیس نے یہاں مٹھی کے کے سی ڈور علاقے میں ایک میچ کے دوران ایک کشمیری کرکٹر کے ہیلمٹ پر فلسطینی لوگو لگانے کے سلسلے میں انکوائوری شروع کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں مٹھی کے کے سی ڈور میں ایک میچ کے دوران ایک کھلاڑی کے ہیلمٹ پر فلسطینی لوگو لگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کھلاڑی کی شناخت فرقان الحق ساکن ٹنگی پونہ پلوامہ کے طور پر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے: ‘معاملے کی حساسیت اور اس کے عوامی نظم و ضبط کے ممکنہ اثرات کو دیکھتے ہوئے، پولیس اسٹیشن ڈومانہ میں بھارتی شہری تحفظ سنہتا کی دفعہ 173(3) کے تحت انکوائری شروع کی گئی ہے تاکہ واقعے کے حقائق کی تصدیق کی جا سکے اور اس فعل کے پیچھے کی نیت کا جائزہ لیا جا سکے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں