0

اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ

تہران، 19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل نے جمعہ کو ایران پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ امریکی افسران نے میڈیا سے اس کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی گونج وسطی صوبے اصفہان میں سنی گئی اور کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئیں۔ اسرائیل کے میزائل حملے کے بعد ملک کے فضائی دفاعی نظام نے تین ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
سی بی ایس نیوز نے بتایا کہ صوبہ اصفہان ایک بڑا ہوائی اڈہ، ایک بڑا میزائل پروڈکشن کمپلیکس اور متعدد جوہری مقامات کا گھر ہے۔ تاہم ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ صوبہ اصفہان محفوظ نہیں ہے۔
اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے کے روز اس کے خلاف ایرانی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ جس کے بعد ایران ہائی الرٹ پر ہے۔ ایران کے حملوں میں اس نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے تھے۔
ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کو امریکہ، برطانیہ اور دیگر اتحادیوں کی مدد سے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نےفضا میں ہی بے اثر کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو شام پر حملے میں ایک سینئر ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں