سرینگر۔ 18؍ اپریل۔ ایم این این۔19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں صرف ایک دن باقی ہے، چیف الیکٹورل آفس (سی ای او( جموں و کشمیر کی طرف سے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے، جو انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گا۔ جموںو کشمیر کے ارد گرد، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کےمقصد سے یہ کنٹرول قائم کیا گیاہے۔ جموں سمارٹ سٹی اور سری نگر سمارٹ سٹی، نیشنل ہائی وے، ٹول پلازوں، پولیس کنٹرول روم جموں، اور سری نگر، ایکسائز اور ریلوے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کا لنک اس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی ٹیم اس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے انتخابی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پول نے جمعرات کو کہا کہ انتخابات کے دوران تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔پول نے نامہ نگاروںکو بتایا، “کل، انتخابات کا پہلا مرحلہ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کل 11629 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ تقریباً 87 لاکھ ووٹر ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات کے بارے میں پوچھے جانے پر، انھوں نے کہا کہ “انتخابات کے دوران تمام سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، اس لیے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے جو جموں و کشمیر کے تمام اہم مقامات سے فیڈ حاصل کرتا ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے انچارج گوہر فانی نے کہا کہ مرکز سے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ادھم پور میں 19 اپریل کو، جموں میں 26 اپریل کو، اننت ناگ-راجوری میں 7 مئی کو، سری نگر میں 13 مئی کو اور بارہمولہ میں 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیے لداخ سمیت چھ نشستیں تھیں۔ لیکن، پارلیمنٹ کے ذریعہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، لداخ میں لوک سبھا کا کوئی حلقہ نہیں ہے۔
0