0

الیکشن 2024:اننت ناگ،راجوری حلقہ:5اضلاع اننت ناگ،کولگام،شوپیان،راجوری اورپونچھ جمعرات کوشام6بجے دفعہ144کے تحت پابندیاں نافذ

25مئی2024 کوشام 6بجے تک کسی بھی طرح کی انتخابی مہم یا تشہیر کی اجازت نہیں:ضلعی مجسٹریٹ
سری نگر :۳۲،مئی:جے کے این ایس : اننت ناگ،راجوری پارلیمانی حلقہ کےلئے25مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل،5اضلاع اننت ناگ،کولگام،شوپیان،راجوری اورپونچھ میں حکام نے دفعہ144کے تحت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق پانچوں مذکورہ بالااضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے جمعرات کو اس حوالے سے الگ الگ احکامات جاری کئے گئے ہیں ،جن میں لکھاگیاہے کہ جبکہ، اننت ناگ،راجوری حلقہ 3 کے لیے لوک سبھا2024 کے عام انتخابات کےلئے پولنگ (فیز6)25 مئی 2024 کو شیڈول ہے۔ انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انعقاد ضروری ہے اورالیکشن نوٹیفکیشن جارہ ہونے کے دن سے لاگو ہونے والے قانون اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے مطابق عوامی امن و امان اور امن کو برقرار رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ جبکہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 کے تحت23 مئی2024کو شام 6 بجے سے25مئی2024 کوشام 6بجے تک آخری 48گھنٹوں کے دوران کسی بھی عوامی جلسے، جلوس، میوزیکل کنسرٹس یا ریلیوں یا انتخابی مہم یا انتخابی مہم کے لیے کسی بھی قسم کی تشہیر کی اجازت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے جاری الگ الگ آرڈروں میں یہ بھی کہاگیاہے کہ جبکہ، میں(ڈی سی ) مطمئن ہوں کہ حالات انفرادی طور پر ان افراد کو نوٹس دینے کی اجازت نہیں دیتے جن کے خلاف یہ حکم دیا گیا ہے اور اس لیے ضابطہ فوجداری، 1973 کی دفعہ 144 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت مجھے حاصل اختیارات کے تحت ، اس طرح حکم سابقہ پاس کریں۔لہذا، اب، میں) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ( بارہمولہ ، کپواڑہ،بانڈی پورہ اور بڈگام، سی آر پی سی کی دفعہ144کی دفعات کے تحت مجھے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نیز عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 کے تحت چاروں اضلاع کی حدود میں23مئی2024کو شام 6 بجے سے25مئی2024کوشام 6بجے تک آخری 48گھنٹوں کے دوران کسی بھی عوامی جلسے، جلوس، میوزیکل کنسرٹس یا ریلیوں یا انتخابی مہم یا انتخابی مہم کے لیے کسی بھی قسم کی تشہیر کی اجازت نہیں ہے،۔ 48 گھنٹے کی خاموشی کی مدت کے دوران کوئی بھی دوسری ممانعتیں جو کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات اور رہنما خطوط میں تصور کی گئی ہیں۔ بارہمولہ ، کپواڑہ،بانڈی پورہ اور بڈگام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںنے جاری آرڈروں میں لکھا ہے کہ زیر دستخطی مزید ہدایت کرتا ہے کہ اس حکم کا اطلاق ڈیوٹی پر موجود سرکاری ملازمین پر اور شادی، جنازے کے جلوس یا اس طرح کے کسی دوسرے پروگرام پر نہیں ہوگا۔ نیز، یہ حکم ان افسروں پر لاگو نہیں ہوگا جنہیں بشمول پولنگ افسران،مجسٹریٹس،پولیس افسران،سرکاری عملہ کو الیکشن ڈیوٹی کےلئے ضلع الیکشن آفیسر اننت ناگ،کولگام،شوپیان،راجوری اورپونچھ یا یوٹی حکومت ومرکزی حکومت نے اختیار دیا ہے۔مزید برآں حکم ناموں میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حکم کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر تعزیرات ہند1860 کی دفعہ 188 اور نافذ قانون کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت ضروری کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم سبھی پانچ اضلاع کے علاقائی دائرہ اختیار میں لاگو ہوگا اور 25 مئی 2024 تک نافذ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں