0

امید ہے کہ لوگ مجھے مایوس نہیں کریں گے :محبوبہ مفتی

سری نگر،24مئی(یو این آئی)پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ سے قبل ووٹروں کے نام اپنی اپیل میں امید ظاہر کی ہے کہ وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایکس پر لکھا :’میں اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے رائے دہند گان سے درخواست کرتی ہوں کہ ہفتے کے روز وہ پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔“انہوں نے لوگوں سے سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی تلقین کی ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا :’لوگوں کے حق میں بات کرنے کی مجھے ، میرے خاندان اور پی ڈ ی پی کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر انصاف کے لئے اپنی آواز بلند کی اور لوگوں کے حقوق اور انصاف کی خاطر اپنی صدا بلند کرتی رہوں گی۔
محبوبہ مفتی نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی۔ان کے مطابق مجھے ایک دفعہ اپنی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرئے تاکہ لوگوں کی آواز کو پارلیمنٹ تک پہنچا سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں