0

انتظامیہ نے جامع مسجد میں شب خوانی کی مجلس آراستہ کرنے کی اجازت نہیں دی :انجمن اوقاف جامع مسجد

سری نگر،06اپریل(یو این آئی) انجمن اوقاف جامع مسجد نے شب قدر کے بابرکت موقعہ پر ریاستی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجد سرینگر کو بند کرنے اور میراعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کرکے انکے مذہبی و دینی فرائض کی ادائیگی پر قدغن عائد کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے جابرانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عصر کی نماز کے فوراً بعد ریاستی حکام نے جامع مسجد کے دروازے بند کرکے لوگوں کو مسجد کا احاطہ خالی کرنے کو کہا گیا اور اوقاف کو یہ باور کرایا گیا کہ شب قدر کی بابرکت موقعہ پر تراویح یا شب خوانی کی مجلس آراستہ کرنے کی جامع مسجد میں اجازت نہیں ہوگی جبکہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو آج سہ پہر کے اوائل میں ہی دوبارہ گھر میں نظر بند کردیا گیا۔
اوقاف نے بتایا کہ گزشتہ کل بھی میرواعظ کو گھر میں نظر بند کرکے جمعتہ الوداع کی بابرکت مجلس میں بھی منصبی فرائض کی ادائیگی سے روکا گیا۔ اوقاف نے اس طرح کے اقدامات کو ریاستی عوام کے جذبات و احساسات کو پس پشت ڈال کر ان کی مذہبی آزادی سلب کرنے کے مترادف قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں