0

اننت ناگ میں سائیکوٹرپک مادہ ضبط

سرینگر 07 اپریل // سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں سائیکو ٹراپک مادہ ضبط کیا ہے۔
مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، اننت ناگ پولیس،نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اننت ناگ کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے حلم اللہ میں واقع VRL لاجسٹکس (کوریئر کمپنی) سے 60 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کیں اور ضبط کیں۔ یہ کھیپ ایک مقامی کیمسٹ لائسنس فارما ہاؤس کے بینر تلے ریاض احمد ساکن حسن پورہ باغ فریسال کولگام کے ذریعہ منگوائی گئی تھی۔

منشیات کو موقع پر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فارما ہاؤس کا لائسنس فروری 2024 میں اننت ناگ پولیس اور ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ اننت ناگ کے مشترکہ چھاپے کے دوران منسوخ اور ضبط کر لیا گیا تھا، کیمسٹ کے ممنوعہ منشیات کی فروخت میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد۔ مالک کے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا گیا جس کی تفتیش جاری ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2024 میں، بجبہاڑہ میں اب تک نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت کل 14 کیس درج کیے گئے ہیں۔ علاقے کے 6 کیمسٹوں اور ہول سیل ڈیلرز کے خلاف لائسنس کی منسوخی، کیمسٹ شاپس کی بندش اور غیر قانونی ادویات ضبط کرنے سمیت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان معاملات کی تفتیش کے دوران، پولیس نے یونین ٹیریٹری کے اندر منشیات کی اسمگلنگ کے ایک اہم راستے کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں ایک پیچیدہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس میں یونین ٹیریٹری سے باہر کے مینوفیکچررز، مقامی ادویات کے تقسیم کار/کیمسٹ اور منشیات فروش شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں