0

اوڑی میں آدم خور تیندوے نے کمسن لڑکے کو نوالہ بنایا

سری نگر،05 جون(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی میں بدھ کے روز آدم خور تیندوے نے کمسن لڑکے کو نوالہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر اوڑی میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب تیندوے نے کمسن لڑکے کو گھر کے باہر اٹھا کر جنگل کی طرف گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے تیندوے کا پیچھا کیا اور بعد ازاں جنگل سے کمسن لڑکے کی لاش برآمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت جنید حسین ولد زمبیر حسین ساکن زمبور اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا آدم خور تیندوے کو پکڑنے کی خاطر وائلڈ لائف محکمہ نے جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں