0

اوڑی میں در اندازی کی کوشش ناکام، دو دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

سری نگر،05اپریل(یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر دو عدم شناخت دہشت گردو ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اوڑی کے صابورہ نالے میں ایل او سی پر جمعہ کی علی الصبح مشتبہ در اندازوں کی نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ان در اندازوں کو چیلنج کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ گولیوں کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

اوڑی میں دو دہشت گردو ں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ملک دشمن عناصر کی جانب سے دراندازی کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر سرحدوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی جارہی ہے۔

بتادیں کہ بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے حال ہی میں کہا کہ کشمیر میں جب بھی لوک سبھا انتخابات جیسے ایونٹس ہوتے ہیں تو سر حد پار سے در اندازی کی کوششوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں