0

اڈیشا دیوس: منوج سنہا کی ریاست کے لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، یکم اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز اڈیشا (اڑیسہ) کے قیام کے دن جس کو ‘اتکلہ دیوس’ یا ‘اڈیشا دیوس’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، پر اس ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس ریاست کی ترقی اور لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘اتکلہ دیوس پر ریاست اڈیشا کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘دعا کرتا ہوں کہ یہ ریاست آنے والے وقت میں تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے اور میں اس ریاست کے لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے بھی دعا گو ہوں، جے جگن ناتھ’۔
بتادیں کہ یکم اپریل کو یوم اڈیشا جس کو ‘اڈیشا دیوس’ اور ‘اتکلہ دیوس’ بھی کہا جاتا ہے، منایا جاتا ہے۔
یہ دن یکم اپریل 1936 میں اڈیشا جس کا سابق نام اڑیسہ تھا، کے صوبہ بہار اور اڑیسہ سے الگ ایک مستقل ریاست کے طور پر قرار دیے جانے اور مدراس پریزیڈنسی سے کوراپوٹ اور گنجام کے علاحدہ ہوکر اڈیشا میں داخل ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں