0

این ڈی اے نے صدر مرمو سے ملاقات کی اور مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) مسٹر نریندر مودی کو متفقہ طور پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اتحاد کے وفد نے جمعہ کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور مرکز میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر قائدین راجناتھ سنگھ، امت شاہ، تیلگو دیشم پارٹی، جنتا دل (یو) اور اتحاد کی دیگر جماعتوں کے لیڈروں نے مرکز میں مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے حوالے سے محترمہ مرمو کو ایک خط سونپا۔

خیال ر ہے کہ اس سے قبل این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی ایک میٹنگ میں مسٹر مودی کو متفقہ طور پر اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

اس بات کا امکان ہے کہ صدرجمہوریہ آج شام تک مودی کو حکومت سازی کا دعوت نامہ دے سکتی ہیں۔ مسٹر مودی اور نئی کونسل آف منسٹرس کے کچھ اراکین کے اتوار کی شام کو حلف لینے کا امکان ہے۔

لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے 293 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار اکثریت حاصل کی ہے۔ 1962 (پنڈت جواہر لال نہرو) کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی لیڈر دو میعاد پوری کرنے کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں