0

بابا پیام الدین ریشیؒ کی زیارت پر صوفی تقریب کا اہتمام مختلف صوفی ا وررُوحانی شخصیات کی شرکت

سری نگر:۰۲، اپریل: جے کے این ایس : بزم شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کی جانب سے بابا پیام الدین ریشی کی زیارت پر ایک صوفی تقریب منعقد ہوئی جو رات بھر جاری رہی۔ اس تقریب میں کافی تعداد میں لوگوں اور زائرین نے شرکت کی۔ جے کے این ایس کے مطابق تقریب کی صدارت بزم شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کے بانی و صوفی و روحانی شاعر وادیب وپیر طریقت غلام رسول المعروف لسہ بب نے کی۔اس موقع پر وادی کے سرکردہ صوفی فنکاروں نے بھی شرکت کی۔مشہور صوفی گلوکار محمد اشرف کے علاو ¿ہ مختلف صوفی فنکاروں نے اپنے فن کے جادو بکھیرے اور سماع باندھاکرسامعین کو محظوظ کیا۔تقریب میں کشمیری زبان وادب کے فروغ اور نئی نسل تک کشمیری زبان پہنچانے کے لئے کوششوں پر زور دیا گیا۔ شب خوانی میں مشہور کشمیری گلوکار محمد اشرف گنائی اور ان کے ساتھیوں نے اپنی شیرین آواز میں صوفی موسیقی پیش کرکے اثردار سماع باندھا۔تقریب میں بزم شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کے بانی و صوفی و روحانی شاعر وادیب وپیر طریقت غلام رسول المعروف لسہ بب نےصوفیت کی ترویج اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہاکہ صوفی ازم سے ہی روحانی کمالات حاصل ہوتے ہیں اور اس کا سلسلہ اہلبیت اور اولیائے کرام سے جاملتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیری زبان وادب کے فروغ کے لئے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے اور خاص کر نئی نسل کو اس مادری زبان سے روشناس کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ زبان زندہ وجاوید رہ سکے۔سرینگر کے بٹوارہ گنڈ بل میں دریائے جہلم میں پیش آئے حادثے میں ہلاک ہوئے افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اور مزید تین افراد کی بازیابی کے لئے دعا کی گئی۔ ملک خاص کر جموں وکشمیر کی ترقی اور امن و سلامتی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔بزم شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کےنائب چئیرمین عبد الاحد مانسبلی نے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں