سری نگر، 7 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی اراضی کی صورت میں کروڑوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سب جج اوڑی کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی جائیدادوں جو 30 کنال 15 مرالہ اراضی پر مشتمل ہے،کو منسلک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تینوں مجرم پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر فرار ہوئے ہیں۔
بیان میں اشتہاری مجرموں کی شناخت محمد لطیف ولد شاہ محمد ساکن سلطان داکی جس کی 18 کنال 6 مرلہ زمین کو منسلک کر دیا گیا ہے، صدر الدین ولد عالم الدین ساکن مادیان جس کی 9 مرلہ اراضی کو منلسک کر دیا گیا ہے اور عزیز الدین ولد امام الدین ساکن سنگتنگ گوہالن جس کی 12 کنال اراضی کو قرق کر دیا گیا ہے، کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سی آر پی سی کے سیکشن 83 کے تحت انجام دی گئی جس کے متعلق پولیس اسٹیشن اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران منسلک شدہ جائیدادویں مذکورہ اشتہاری مجرموں کی پائی گئیں۔