0

بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 171 منشیات فروش گرفتار، 95 مقدمے درج:پولیس

سری نگر، یکم جون (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 95 مقدمے درج کرکے 44 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 171 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے رواں سال کے ماہ جنوری سے ماہ مئی تک مختلف کارروائیوں کے دوران 95 مقدمے درج کرکے 171 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے 127 کو این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 44 کی پی ٹی آئی/ این ڈی پی ایس/ پی ایس اے کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران منشیات فروشوں سے 15 گاڑیاں ضبط جبکہ 14 لاکھ 50 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے گئے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی تحویل سے کل 51.62 کروڑ مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے ضبط شدہ نشہ آور مواد کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی تحویل سے 8.262 کلو گرام برائون شوگر جس کی بلیک مارکیٹ میں قمیت50.73 کروڑ روپیے ہے، 661 گرام ہیرائون جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 85. 93 لاکھ روپیے ہے، 4.086 کلو چرس جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 32.68 لاکھ روپیے ہے، 62.60 کلو بھنگ پائوڈ جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت41.77 لاکھ روپیے ہے،سپاسموپراگزییون پلس کی 1020 گولیاں جس کی مارکیٹ میں قیمت 70 ہزار روپیے ہے اور کوڈین فاسفوٹ کی 71 سرپس جس کی مارکیٹ میں قیمت 19 ہزار روپیے ہے، نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال 2023 کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں