0

بارہمولہ میں منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج: پولیس

سری نگر، 7 جون (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے۔
منشیات فروش کی شناخت توصیف نبی گنائی عرف توصیف پوج ساکن سٹیڈیم کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے۔
منشیات فروش کی شناخت توصیف نبی گنائی عرف توصیف پوج ساکن سٹیڈیم کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 95 مقدمے درج کرکے 44 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 171 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں