0

بارہمولہ میں 2 دہشت گرد ہینڈلرز کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق:پولیس

سری نگر، 8 جون : جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم دو دہشت گرد ہینڈلرز کی کروڑوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کر دیا۔
جنگجو ہینڈلرز کی شناخت جلیل احمد راتھر ولد غلام محمد اور محمد اشرف میر ولد ثنا واللہ میر ساکنان تلہ گام بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشنز عدالت بارہمولہ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے پاکستان میں مقیم دو دہشت گرد ہینڈلروں کی 8 کنال 4 مرلہ اراضی کی صورت میں کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو قرق کر دیا۔
بیان میں دہشت گرد ہینڈلرز کی شناخت جلیل احمد راتھر ولد غلام محمد اور محمد اشرف میر ولد ثنا واللہ میر ساکنان تلہ گام بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن کریری میں یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 4/2008 میں انجام دی گئی۔
بیان میں کہا گیا: ‘پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت دہشت گرد ہینڈلرز کی جائیدادوں کے طور پر ہوئی’۔

یو این آئی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں