0

بارہمولہ میں 2 دہشت گرد ہینڈلرز کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق:پولیس

سری نگر، 28 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم دو دہشت گرد ہینڈلرز کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کر دیا۔
دہشت گرد ہینڈلرز کی شناخت جلال الدین ولد راج محمد ساکن زمبور پٹن اور محمد ساقی ولد مستانہ بھٹی ساکن کمل کوٹ اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے سب جج اوڑی سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مقیم دو دہشت گرد ہینڈلرز کی لاکھوں روپیے مالیت کی 3 کنال 19 مرلہ اراضی کی صورت میں غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر دیا ہے۔
انہوں نے دہشت گرد ہینڈلرز کی شناخت جلال الدین ولد راج محمد ساکن زمبور پٹن اور محمد ساقی ولد مستانہ بھٹی ساکن کمل کوٹ اوڑی کے طور پر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی سی آر پی سی کے دفعات 83 کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 34/1995 زیر سیکشن 7/25 انڈین آرمز ایکٹ،4(111) ٹی اے ڈی اے ایکٹ اور 105/1996 زیر سیکشن 2/3 ای آئی ایم سی او ایکٹ کے تحت درج ہے۔
بیان میں کہا گیا پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت دہشت گرد ہینڈلرز کی جائیدادوں کے طور پر ہوئی۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں