0

برازیل میں ڈینگو کے 50 لاکھ سے زائد معاملے درج

ریو دی جنیرو، 22 مئی : برازیل میں اس سال اب تک ڈینگو کے 50 لاکھ سے زائد معاملوں کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے تقریباً 3000 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں ڈینگو کے 51,45,295 ممکنہ معاملے درج ہوئے ہيں اور 2,899 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سال برازیل کو اپنی تاریخ میں ڈینگو کی سب سے بڑی وبا کا سامنا ہے اور یہ وبا کچھ پڑوسی ممالک میں بھی پھیل رہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، اس سال ڈینگو کے معاملوں میں اضافے کے اہم عوامل میں موسمیاتی تبدیلی اور ڈینگو وائرس کے متعدد سیرو ٹائپس کا پھیلاؤ شامل ہے۔

یو این آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں