0

بشنا جموں میں تین مشکوک بیگ برآمد

جموں،یکم جون(یو این آئی) جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا علاقے میں ہفتے کے روز تین مشکوک بیگ برآمد کئے گئے ۔
اطلاعات کے مطابق بشنا میں سڑک کے کنارے تین مشکوک بیگوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے بیگ تحویل میں لے کر اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے۔
بیگ سے کوئی مشکوک شئے برآمد ہوئی ہے یا نہیں اس حوالے سے پولیس نے کچھ نہیں کہا ۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں