0

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبط: پولیس

سری نگر، 11 جون : منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت ازلفت نذیر ولد نذیر احمد مغلو ساکن چھون بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام کے چھون علاقے میں ایک شخص کی طرف سے اپنے گھر میں ممنوعہ مواد/سائیکوٹراپک جیسا مواد چھپانے کے بارے میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او بڈگام کی قیادت میں پولیس کی ایک سپیشل سیل جائے موقع پر پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے الپرازولم کی 3 سٹرپ، کلونپام کی 4 سٹرپ، کرسپاس کی ایک اسٹرپ اور سپاسمو پروگزوان پلس کی 24 گولیاں بر آمد کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ممنوعہ مواد کو ضبط کرکے ملزم کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت ازلفت نذیر ولد نذیر احمد مغلو ساکن چھون بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں