0

بھارت ،پاکستان کےساتھ مل کر سرحد پار دہشت گردی کے پرانے مسئلے کو حل کرنے کا خواہاں

مودی 3.0 کی خارجہ پالیسی کامیاب رہے گی:جے شنکر
چین کیساتھ ہماری توجہ سرحدی تنازعے سے متعلق مسائل کے حل کی تلاش پر مرکوز رہے گی
سری نگر:۱۱، جون: جے کے این ایس : وزارت خارجہ کی کمان دوبارہ سنبھالنے کے بعدوزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے منگل کو کہا کہ ایک بار پھر وزارت خارجہ کی قیادت کی ذمہ داری ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وزارت نے گزشتہ دور حکومت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے G-20کی صدارت کی۔ ہم نے کوویڈ کے چیلنجوں کا سامنا کیا جس میں ویکسین دوستی کی فراہمی بھی شامل ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کووزارت خارجہ کاچارج دوبارہ چارج سنبھال لیا۔اس دوران انہوں نے پاکستان اور چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو لے کر بڑا بیان دیا۔ ایس جے شنکر نے پاکستان کے حوالے سے یہ واضح کیا کہ اچھے پڑوسی کی پالیسی سرحد پر دہشت گردی نہیں ہو سکتی ہے۔ چین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ باقی سرحدی مسائل کے حل پر مرکوز رہے گی۔جے شنکر نے کہاکہ جہاں تک پاکستان اور چین کا تعلق ہے، ان ممالک کےساتھ تعلقات مختلف ہیں اور وہاں کے مسائل بھی مختلف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین کے حوالے سے ہماری توجہ سرحدی تنازعے سے متعلق مسائل کے حل کی تلاش پر مرکوز رہے گی اور پاکستان کےساتھ مل کر ہم سرحد پار دہشت گردی کے پرانے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیں گے۔ وزیر خارجہ جئے شنکرنے مزیدکہا کہ ایک بار پھر وزارت خارجہ کی قیادت کی ذمہ داری ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس وزارت نے گزشتہ دور حکومت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے جی20 کی صدارت کی۔ ہم نے کوویڈ19کے چیلنجوں کا سامنا کیا جس میں ویکسین دوستی کی فراہمی بھی شامل ہے۔جے شنکر نے کہا، ‘ہم آپریشن گنگا اور آپریشن کاویری جیسے اہم آپریشنز کا مرکز بھی تھے۔وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پچھلی دہائی میں، وزیراعظم مودی کی قیادت میں، یہ وزارت بہت زیادہ لوگوں پر مرکوز وزارت بن گئی ہے۔ آپ اسے ہماری بہتر پاسپورٹ خدمات، بیرون ملک ہندوستانیوں کو دی جانے والی کمیونٹی ویلفیئر فنڈ سپورٹ کے لحاظ سے دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مودی3.0 کی خارجہ پالیسی وزیراعظم مودی کی قیادت میں بہت کامیاب ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ نہ صرف ہمارے اپنے ادراک کے لحاظ سے بلکہ دوسرے ممالک کی سوچ کے لحاظ سے بھی۔انہیں لگتا ہے کہ ہندوستان واقعی ان کا دوست ہے اور انہوں نے دیکھا ہے کہ بحران کے وقت اگر کوئی ملک گلوبل ساو ¿تھ کے ساتھ کھڑا ہے تو وہ ہندوستان ہے۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں دنیا میں ہندوستان کی شناخت یقینی طور پر بہتر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں